ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی جاترے: جسم فروشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ۔ 4 افراد گرفتار

سرسی جاترے: جسم فروشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ۔ 4 افراد گرفتار

Tue, 10 Mar 2020 13:36:12    S.O. News Service

سرسی10/مارچ (ایس او نیوز) سرسی میں ضلع شمالی کینرا کا مشہور ماری کمبا تہوار چل رہا ہے۔ اس دوران شہر میں جسم فروشی کا کاروبار بھی بڑے پیمانے پر چلائے جانے کی بات معلوم ہوئی ہے۔

 سرسی مارکیٹ پولیس اسٹیشن کے افسران کو جب پتہ چلا کہ ایک سماجی خدمت کے ادارے کا بورڈ لگاکر گھر کے اندر جسم فروشی کی خدمات انجام دی جارہی ہیں توانہوں نے رات کے وقت اس مکان پر دھاوا بول دیااور جسم فروشی کے کاروبار میں شامل چار افراد کو گرفتار کرلیا۔یہ واقعہ شہر کے مراٹھی کوپّا علاقے می پیش آیا۔پولیس نے غیراخلاقی کاروبار کی روک تھام والے قانون کے تحت ملزمین کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

 گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت اس کاروبار کی سرغنہ ساوتری شنکر بھٹ،،لکشمی کانت، ستیش نائک(ہوناور)، آنند رونی مٹھ (ہبلی)بتائے جاتے ہیں۔ ملزمین کے پاس سے 2850/-روپے، چار موبائل فون، اور جسم فروشی کے لئے استعمال ہونے والی اشیاء پولیس نے ضبط کرلیں۔چھاپہ ماری کی یہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شیوپرکاش دیوراج،سرسی ڈی وائی ایس پی گوپال نائیک کی نگرانی میں سرسی سرکل پولیس انسپکٹر پردیپ اور ان کے عملے نے انجام دی۔


Share: